ابنا: النخیل خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے بعض ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ کردستان اتحاد ایک ایسی راہ حل کے بارے میں سوچ رہا ہے جس کے ذریعے وہ نائب صدر طارق الہاشمی کے کردستان کے علاقے میں فرار ہونے کے بعد پیدا ہونے والے بحران کو حل کرنا اور اس مسئلے کے منفی نتائج سے بچنا چاہتا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق کردستان عراق نائب صدر طارق الہاشمی کو کردستان اتحاد کے رکن برہم صالح کے ہمراہ عراق کی اعلی عدالتی کونسل کی تحویل میں دینا چاہتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔
/110